مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے لئےامریکہ کے نائب وزیرخارجہ رچرڈ باؤچر ایک روزہ دورے پر اچانک اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
رچرڈ باؤچر ایک وفد کے ہمراہ آج علی الصبح اسلام آباد پہنچے۔اطلاعات کے مطابق امریکی نائب وزیر اپنے دورے کے دوران صدر آصف زرداری اور مشیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کرینگے۔ جس میں صدر مملکت کے دورہ چین، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستان کے مشیر داخلہ امریکی نائب وزیر کو قبائلی علاقوں میں آپریشن کے بارے میں بھی اطلاعات فراہم کریں گے
آپ کا تبصرہ